بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اگلی ایکشن فلم سکندر کا ٹیزر لانچ ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق جمعہ کو سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی ایکشن فلم 'سکندر' کا ٹیزر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم جمعہ کی صبح یہ اعلان کیا گیا کہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ٹیزر لانچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فلم سکندر کے پروڈیوسرز نے جمعہ کی صبح اپنی آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے بیان جاری کیا کہ ہمارے محترم سابق وزیراعظم من موہن سنگھ جی کے انتقال کی وجہ سے فلم'سکندر' کا ٹیزر ریلیز اب 28 دسمبر صبح 11:07 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو سلمان خان کی سالگرہ سے ایک دن قبل فلم کے پروڈیوسرز نے شائقین کو اس وقت خوش کر دیا جب انہوں نے فلم سکندر میں سلمان کا لک والا پوسٹر جاری کیا۔ پوسٹر میں سلمان خان کو ایک سوٹ میں نیزا اٹھائے دکھایا گیا ہے، جس سے ان کی سخت اور دبنگ شخصیت کی جھلک ملتی ہے۔ فلم سکندر میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ راشمیکا مندانا اداکاری کرتی نظر آئیں گی ۔یہ فلم اگلے سال عید پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
Source: social media
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
شردھا کپور نے شادی کی آفر پر لڑکوں سے پٹوایا، ورون دھون کا انکشاف
عدنان سمیع کی بیٹے اذان، بھائی جنید کے ہمراہ تصویر سامنے آ گئی
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے
ہندی سنیما میں کوئی ایسا نہیں جو پشپا 2 جیسی فلم بناسکے، انوراگ کشیاپ
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے