Entertainment

کپل شرما، کمال رشید کو پیٹنے کیلئے دبئی میں میری رہائش گاہ پہنچا، میکا سنگھ

کپل شرما، کمال رشید کو پیٹنے کیلئے دبئی میں میری رہائش گاہ پہنچا، میکا سنگھ

گلوکار، ریپر، موسیقار اور اداکار میکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ معروف کامیڈین اور کپل شو کے ہوسٹ کپل شرما، سوشل میڈیا پرسنالٹی کمال رشید خان، جو ’کے آر کے‘ کے نام سے معروف ہیں، کی پٹائی کرنا چاہتے تھے۔ نوئیڈا کی ایک میڈیا کمپنی سے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے 47 سالہ گلوکار نے کہا کہ جب انھوں نے یہ بتایا کہ کے آر کے دبئی میں انکے پڑوسی ہیں۔تو پھر کپل جو کمال رشید خان سے اس قدر ناراض اور غصے میں تھے کہ مجھ سے کہا کہ میں اسے وہاں لیکر چلوں۔ میکا سنگھ کے مطابق یہ غالباً 2012-2013 کے زمانے کی بات ہے، کپل کو جب پتہ چلا کہ وہ دبئی میں میرا پڑوسی ہے تو وہ چاہتا تھا کہ وہ اسے مارے، اسکی خواہش تھی کہ میں اسے رات میں کمال رشید کے گھر لے جاؤں۔ میں نے کپل شرما کو سمجھایا کہ وہ ایسا نہ کرے۔ بہرحال ہم نصف شب کے بعد اسکے گھر پہنچے، تاہم کمال رشید گھر پر نہ تھا، انکے عملے نے باہر آ کر یہ بات بتائی، جس کے بعد کپل نے اسکے گھر کے شیشے توڑے اور ہنگامہ کیا۔ میکا نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک بار ہنی سنگھ نے بھی کمال رشید سے بدتمیزی کی تھی، ہوسکتا ہے کہ ہنی کو اب یاد نہ ہو البتہ کمال رشید نے یہ بات بتائی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments