بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ میں بیٹی عالیہ بھٹ کی پیدائش سے قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران 1 دن میں تقریباً 100 سگریٹس پیتی تھی۔
70 سالہ اداکارہ نے انٹرویو میں 1993ء کی کرائم تھرلر فلم ’گمراہ‘ کی شوٹنگ کا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں اس وقت عالیہ بھٹ کی ماں بننے والی تھی۔
سونی رازدان کے مطابق فلم میں سگریٹ نوشی کے منظر کی عکس بندی کے دوران میں نے 1 دن میں تقریباً 100 سگریٹس پیں، اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں امید سے ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں عام طور پر سگریٹ نوشی نہیں کرتی، تاہم اس واقعے کے بعد مجھے سگریٹ پینے کی خواہش ہونے لگی تھی، میں نے ماں بننے کے دوران فلم کا مشہور پھانسی کا منظر بھی عکس بند کروایا تھا۔
سونی رازدان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے بعد طویل وقفہ آیا اور جب میں 5 ماہ بعد واپس آئی تو ملبوسات پورے نہیں آ رہے تھے، جس کے باعث ملبوسات میں تبدیلی کرنا پڑی۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی والدہ کی طرح بیٹی کی پیدائش سے قبل پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھی تھیں۔
انہوں نے 2022ء میں ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ کی، جبکہ بیٹی راہا کی پیدائش سے 3 ماہ قبل ان کی پروڈیوس کردہ فلم ’ڈارلنگز‘ ریلیز ہوئی تھی۔
سونی رازدان نے آخری بار نیٹ فلکس کی نفسیاتی ڈرامہ سیریز ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ میں اداکاری کے جلوے دکھائے۔
بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ میں بیٹی عالیہ بھٹ کی پیدائش سے قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران 1 دن میں تقریباً 100 سگریٹس پیتی تھی۔...
Source: Admin