Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سی اے اے کے لیے اب تک درخواست نہ دینے والے اہل بنگلہ دیشی مہاجرین کی نشاندہی کریں

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سی اے اے کے لیے اب تک درخواست نہ دینے والے اہل بنگلہ دیشی مہاجرین کی نشاندہی کریں
سی اے اے کے لیے اب تک درخواست نہ دینے والے اہل بنگلہ دیشی مہاجرین کی نشاندہی کریں — November 16, 2026
سی اے اے کے لیے اب تک درخواست نہ دینے والے اہل بنگلہ دیشی مہاجرین کی نشاندہی کریں
حکومت کے پاس ایسے لوگوں کی تعداد سے متعلق کوئی مخصوص اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔ تاہم، بی جے پی رہنماو¿ں کا اندازہ ہے کہ متوا برادری اور دیگر ہندو پناہ گزین طبقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک لاکھ اہل مہاجرین اب بھی درخواست دینے کے عمل سے باہر ہیں۔
مغربی بنگال حکومت نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے بنگلہ دیشی مہاجرین کی نشاندہی کریں، جنہوں نے مذہبی ظلم و ستم کے باعث بنگلہ دیش چھوڑا تھا، لیکن اب تک شہریت کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ریاست کے مختلف اضلاع میں افسران شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے تحت شہریت کے سرٹیفکیٹ کے لیے زیر التوا تقریباً 2.5 لاکھ درخواستوں کو 31 دسمبر کی آخری تاریخ تک نمٹانے میں مصروف ہیں۔
حکومت اب تک ایسے لوگوں کی تعداد سے متعلق مخصوص اعداد و شمار جمع نہیں کر پائی ہے۔ تاہم، بی جے پی رہنماوں کا اندازہ ہے کہ متوا برادری اور دیگر ہندو پناہ گزین طبقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک لاکھ اہل مہاجرین اب بھی درخواست دینے کے عمل سے باہر ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ ترنمول کانگریس کی سی اے اے مخالف مہم کے باعث پیدا ہونے والی مبینہ الجھن اور خدشات کی وجہ سے درخواست دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ جبکہ کچھ دوسرے لوگ پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ معاملہ بی جے پی حکومت کے لیے نئی تشویش کا باعث بن گیا ہے، جو اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام اہل پناہ گزینوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ ملیں اور جنوری 2027 میں ووٹر لسٹوں کی نئی نظرثانی شروع ہونے پر ان کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل ہوں۔
حال ہی میں وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا تھا کہ بنگال میں سی اے اے کے تحت تقریباً 2.5 لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں، جن میں سے بڑی تعداد سرحدی اضلاع نادیہ اور شمالی 24 پرگنہ میں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ سماعت کے عمل میں تیزی لائی جائے اور 31 دسمبر 2026 تک تمام اہل درخواست گزاروں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نادیہ، شمالی 24 پرگنہ، مالدہ، مرشد آباد، کوچ بہار اور جلپائی گوڑی کے ضلعی انتظامیہ نے سماعت کا عمل تیز کردیا ہے۔ ان اضلاع میں متوا برادری سمیت بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو مہاجرین کی خاصی بڑی آبادی ہے۔تاہم، اب تک درخواست نہ دینے والے اہل افراد کی تعداد معلوم نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کے لیے یہ کام مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔جمعرات کو کوچ بہار شہر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ناماشودر متوا مہاسنگھا کی کوچ بہار شاخ نے یہ معاملہ وزیر اور متوا رہنما اشوک کِرتنیا کے سامنے اٹھایا۔
کرتنیا نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ پناہ گزینوں کی بڑی آبادی والے علاقوں میں بیداری مہم شروع کی جائے، تاکہ بنگلہ دیش میں مذہبی ظلم و ستم کے باعث ملک چھوڑنے والے افراد کو شہریت کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی جاسکے۔کرتنیا نے دی ٹیلی گراف کو بتایا، ”وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کرکے آسان طریق? کار کے ذریعے شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کرانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ بدقسمتی سے، مذہبی ظلم و ستم کا شکار بہت سے لوگ اب بھی الجھن میں ہیں اور انہوں نے درخواست نہیں دی ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ انتخابی فہرستوں سے باہر ہیں اور ریاستی حکومت کی بعض سماجی فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں۔“
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ مسئلہ متوا اور ہندو پناہ گزینوں کی بڑی آبادی والے دیگر اضلاع، خاص طور پر نادیہ اور شمالی 24 پرگنہ میں بھی اتنا ہی سنگین ہے۔انہوں نے کہا، ”ترنمول کانگریس اور سی پی ایم کی گمراہ کن مہم، جسے میں غلط سمجھتا ہوں، کے بعد بہت سے لوگوں نے شہریت کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست نہیں دی ہے، کیونکہ انہیں اس کے نتائج کا خدشہ ہے۔ ریاستی حکومت ان لوگوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں سی اے اے کے تحت درخواست جمع کرانے میں مدد دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔“
بسیراٹ کے رہنے والے رتن کرشن دی، جنہیں ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) کے دوران لنکیج سے متعلق تضاد کی وجہ سے حق رائے دہی سے محروم ہونا پڑا تھا، نے بتایا کہ انہوں نے سی اے اے کے تحت شہریت کے لیے درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا، ”ایس آئی آر کے دوران مطلوبہ لنکیج ثابت نہ کر پانے کی وجہ سے میرا ووٹ دینے کا حق ختم ہوگیا۔ اس لیے میں نے سی اے اے کے تحت شہریت کے لیے درخواست دی، حالانکہ اس سے پہلے ترنمول رہنماو¿ں کی دھمکیوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پایا تھا۔ یہاں ہمیں جس طرح ڈرایا دھمکایا گیا، وہ بنگلہ دیش میں ہندو ہونے کی وجہ سے ہمیں پیش آنے والی مشکلات سے بھی زیادہ تھا۔“
دی نے مزید کہا، ”میں نے اور میرے رشتہ داروں نے شہریت کے لیے درخواست دے دی ہے، لیکن بہت سے دوسرے لوگ اب بھی ترنمول کی پروپیگنڈہ مہم کے باعث خوف زدہ ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سی اے اے کے تحت درخواست دینے سے ان کی شناخت بنگلہ دیشی شہریوں کے طور پر ہوجائے گی اور انہیں حراستی کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔“

سی اے اے کے لیے اب تک درخواست نہ دینے والے اہل بنگلہ دیشی مہاجرین کی نشاندہی کریں...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn