Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

12 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رائے گنج کے ک±لک جنگل میں پولیس کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

12 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رائے گنج کے ک±لک جنگل میں پولیس کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ
12 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رائے گنج کے ک±لک جنگل میں پولیس کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ — November 16, 2026
12 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رائے گنج کے ک±لک جنگل میں پولیس کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ
رائے گنج کے ک±لک جنگل سے غیر قانونی داخلے کے راستوں کو بند کرنے کا کام محکمہ جنگلات نے شروع کردیا ہے۔ ک±لک برڈ سینکچری سے متصل جنگل میں 12 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے حالیہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی نگرانی بڑھانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
محکمہ جنگلات نے جنگل میں گشت اور نگرانی کا عمل بھی تیز کردیا ہے۔ الزام ہے کہ جنگل کے کچھ حصے جرائم پیشہ افراد کے لیے محفوظ ٹھکانے بن گئے ہیں اور داخلے پر پابندی کے باوجود باہر کے لوگ اکثر جنگل میں داخل ہوجاتے ہیں۔
12 سالہ بچی 3 نومبر کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ 5 نومبر کو اس کی جزوی طور پر گل سڑی لاش عبدالغاٹا جنگل سے برآمد ہوئی۔ 9 نومبر کو بچی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم 46 سالہ مستری دلیپ رائے کی بنگال-بہار سرحد کے قریب پریر پوکھر علاقے میں پولیس انکاو¿نٹر کے دوران موت ہوگئی۔پولیس کا دعویٰ تھا کہ دلیپ رائے بہار فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی، جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔رائے گنج کے ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر بھوپین بسوکرما نے بتایا کہ جنگل میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بسوکرما نے کہا، ”ہم نے ان راستوں کی نشاندہی کرلی ہے، جن کے ذریعے لوگ موٹر سائیکل یا سائیکل پر جنگل میں داخل ہوتے ہیں۔ ان راستوں کو بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔“
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس سے بھی مدد طلب کی ہے۔ایک جنگلاتی افسر نے کہا، ”ہم مستقبل قریب میں مزید اقدامات کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تاہم، مختلف علاقوں کے سماج دشمن عناصر اکثر شام ڈھلنے کے بعد جنگل میں داخل ہوجاتے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے ہم نے پولیس انتظامیہ سے دریا کے پشتے والی سڑک پر گشت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔“
ک±لک جنگل شمالی دیناج پور ضلع میں پرانی قومی شاہراہ کے دونوں جانب پھیلا ہوا ہے۔ اس میں باہن گرام پنچایت کے تحت بھٹّا ڈانگی، عبدالغاٹا، منڈل پاڑہ اور شیال مونی کے علاوہ سوہاری کا علاقہ بھی شامل ہے۔تقریباً 1.3 مربع کلومیٹر پر پھیلی ک±لک برڈ سینکچری کا بیشتر حصہ چار دیواری سے محفوظ ہے، لیکن ک±لک ندی کے کنارے جنگل کے کئی حصے اب بھی بغیر باڑ کے ہیں، جس کی وجہ سے غیر قانونی داخلے کے امکانات برقرار ہیں۔محکمہ جنگلات نے خاردار تاروں کی باڑ لگائی ہے، بانس کی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، خندقیں کھودی ہیں اور داخلے پر پابندی کے نوٹس بھی لگائے ہیں۔ اس کے باوجود الزام ہے کہ لوگ باڑ میں موجود خلا کا فائدہ اٹھا کر یا نئے راستے بنا کر جنگل میں داخل ہوجاتے ہیں۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ باہر کے لوگ دن کے وقت بھی اور شام ڈھلنے کے بعد بھی اکثر جنگل میں آتے ہیں۔ علاقے میں اکثر شراب کی خالی بوتلیں اور منشیات کے استعمال سے متعلق پھینکا گیا سامان ملتا ہے۔بچی کی عصمت دری اور قتل کے واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔ کئی لوگوں نے لکڑیاں اور سوکھے پتے جمع کرنے یا اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے جنگل میں جانا بھی بند کردیا ہے۔
مقامی رہائشی مینا رانی داس نے کہا، ”ہم یقیناً نہیں چاہتے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ ہوں۔ آس پاس کے علاقوں کے یہ جرائم پیشہ افراد اب بھی رات کے وقت جنگل میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا سامنا کرنے یا انہیں روکنے کی ہم میں ہمت نہیں ہے۔“ایک اور مقامی رہائشی بیروچی بالا نے امید ظاہر کی کہ محکمہ جنگلات آئندہ بھی نگرانی کے اس سخت انتظام کو برقرار رکھے گا۔

12 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رائے گنج کے ک±لک جنگل میں پولیس کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn