Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

میرک کی سمینڈو جھیل کی بحالی کی اپیل، ہوٹل مالکان نے جھیل میں کچرا اور گندا پانی چھوڑنے پر تشویش ظاہر کی

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

میرک کی سمینڈو جھیل کی بحالی کی اپیل، ہوٹل مالکان نے جھیل میں کچرا اور گندا پانی چھوڑنے پر تشویش ظاہر کی
میرک کی سمینڈو جھیل کی بحالی کی اپیل، ہوٹل مالکان نے جھیل میں کچرا اور گندا پانی چھوڑنے پر تشویش ظاہر کی — November 16, 2026
میرک کی سمینڈو جھیل کی بحالی کی اپیل، ہوٹل مالکان نے جھیل میں کچرا اور گندا پانی چھوڑنے پر تشویش ظاہر کی
میرک ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ برسوں کی لاپروائی، بے دریغ کچرا پھینکنے اور گندے پانی کی نکاسی نے جھیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ماحولیاتی بحران کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
سلی گوڑی: میرک کے ہوٹل مالکان نے پہاڑی سیاحتی مقام کی اہم س±مینڈو جھیل کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بنگال حکومت سے مجوزہ 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کو جلد شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ تقریباً پانچ دہائی قبل اسی جھیل کے آس پاس میرک کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔
میرک ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ہے کہ برسوں کی لاپروائی، بے دریغ کچرا پھینکنے اور گندے پانی کو جھیل میں چھوڑنے کی وجہ سے جھیل اور اس کے اطراف کے علاقے سنگین ماحولیاتی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے سکریٹری ہیم کمار تمانگ نے کہا، ”ستر کی دہائی کے وسط میں س±مینڈو جھیل کو مرکز بنا کر میرک کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ ناقص انتظامیہ کی وجہ سے جھیل کے اطراف کے علاقے آلودگی کی زد میں ہیں اور سنگین خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔“
تمانگ نے الزام لگایا کہ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں جھیل کی بحالی اور صفائی کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہا، ”جھیل کے پانی کو دوبارہ صاف اور بہتر بنانے کے لیے تقریباً کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔“ ان کے مطابق مسلسل آلودگی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گورکھالینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن (GTA) کی جانب سے پہلے جھیل کی صفائی کے لیے شروع کی گئی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکیں۔ جبکہ سابقہ ترنمول کانگریس حکومت کی جانب سے جھیل کے اطراف بیت الخلا کے بلاک تعمیر کرنے کے لیے منظور کیے گئے 5 کروڑ روپے کے منصوبے کا کام بھی اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔جولائی میں بنگال کے وزیر سیاحت شنکر گھوش نے اعلان کیا تھا کہ ان کا محکمہ مرکزی حکومت کی ”ون اسٹیٹ، ون ڈیسٹینیشن“ پالیسی کے مطابق میرک کے لیے 100 کروڑ روپے کا ترقیاتی منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کی جا رہی ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، جھیل کے اطراف کو خوبصورت بنانے اور سیاحت کی نئی سرگرمیاں شروع کرنے پر توجہ دی جائے گی۔سلی گوڑی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور واقع میرک چائے کے باغات اور مالٹے کے باغات سے گھرا ہوا ہے۔ یہ مقام دارجلنگ کے مقابلے میں نسبتاً پ±رسکون سیاحتی مقام کی تلاش کرنے والے لوگوں میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔
نو وارڈز اور تقریباً 17 ہزار کی آبادی والا میرک بنگال کی سب سے چھوٹی میونسپلٹیوں میں بھی شامل ہے۔54 اراکین پر مشتمل ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے صدر گوپال لاما نے کہا کہ حکومت کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹروں، تاجروں اور ہوم اسٹے مالکان سے مشورہ کرنا چاہیے۔
لاما نے کہا، ”ہم وزیر سیاحت سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرکے ترقیاتی منصوبے کے نفاذ کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔“شنکر گھوش نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق اپنے مشورے محکمہ سیاحت کو بھیج سکتے ہیں۔وزیر نے مزید کہا، ”میں جلد ہی اس پہاڑی شہر کا دورہ کروں گا اور متعلقہ فریقوں سے ملاقات کروں گا، تاکہ دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ راجو بستا اور کرسیانگ کے رکن اسمبلی سونم لاما کے ساتھ مشاورت کرکے اس منصوبے پر کام کیا جاسکے۔“

میرک کی سمینڈو جھیل کی بحالی کی اپیل، ہوٹل مالکان نے جھیل میں کچرا اور گندا پانی چھوڑنے پر تشویش ظاہر کی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn