ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر زیرِ سمندر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد دونوں جہازوں پر دھماکے ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق دونوں آئل ٹینکر امریکی طیاروں کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے جنوب کی جانب گزر رہے تھے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تیل بردار جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سخت اقدامات امریکی ناکابندی اور ایرانی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جواب ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق آبنائے ہرمز میں گزشتہ 2 روز کے دوران 6 آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا چکے ہیں۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر زیرِ سمندر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد دونوں جہازوں پر دھماکے ہوئے۔...
Source: Admin