Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

موجودہ شوہر سے شادی سے قبل بریک اپ کر کے کئی افراد کو ڈیٹ کی: کاجل اگروال کا انکشاف

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

موجودہ شوہر سے شادی سے قبل بریک اپ کر کے کئی افراد کو ڈیٹ کی: کاجل اگروال کا انکشاف
موجودہ شوہر سے شادی سے قبل بریک اپ کر کے کئی افراد کو ڈیٹ کی: کاجل اگروال کا انکشاف — November 16, 2026
اداکارہ کاجل اگروال نے اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے شوہر گوتم کچلو سے شادی سے قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی اور کچھ عرصے تک دوسرے لڑکوں کو بھی ڈیٹ کیا تھا۔

کاجل اگروال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری اور گوتم کی پہلی ملاقات ایک دوست کی شادی میں کچھ مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوئی تھی، ہم دونوں تقریباً 13 سال پہلے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے تھے تاہم بعد میں میرا گوتم کے ساتھ بریک اپ ہو گیا، تاہم ہم دونوں نے دوستی برقرار رکھی۔

اداکارہ کے مطابق علیحدگی کے بعد دونوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہمیں احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے لیے ہی موزوں ہیں، کورونا کی وباء اور لاک ڈاؤن نے بھی ہمیں دوبارہ قریب آنے کا موقع فراہم کیا۔
کاجل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس بار میں نے گوتم کے سامنے واضح کر دیا تھا کہ اب رشتہ صرف شادی کی صورت میں ہی آگے بڑھے گا، ورنہ دونوں اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم دونوں کو اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینے کا موقع ملا اور اکتوبر 2020ء میں ہم نے شادی کر لی۔

میڈیا کے مطابق کاجل اور گوتم جنوری 2022ء میں پہلی بار والدین بنے تھے، 19 اپریل 2022ء کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارہ کاجل اگروال نے اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے شوہر گوتم کچلو سے شادی سے قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی اور کچھ عرصے تک دوسرے لڑکوں کو بھی ڈیٹ ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn