Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ٹیم انڈیا کیخلاف شائی ہوپ کی دھواں دار سنچری نے ویسٹ انڈیز کو سیریز میں برابری دلائی

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ٹیم انڈیا کیخلاف شائی ہوپ کی دھواں دار سنچری نے ویسٹ انڈیز کو سیریز میں برابری دلائی
ٹیم انڈیا کیخلاف شائی ہوپ کی دھواں دار سنچری نے ویسٹ انڈیز کو سیریز میں برابری دلائی — October 09, 2026
رانچی، 9 اکتوبر : کپتان شائی ہوپ کی 6 چوکوں اور 9 چھکوں سے سجی ناٹ آ¶ٹ 102 رنز کی دھواں دار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں ہندستان کو 9 گیندیں باقی رہتے 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔
ہندستان نے 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 249 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، لیکن ہوپ کی 45 گیندوں پر کھیلی گئی کپتانی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 18.3 اوور میں 4 وکٹوں پر 252 رنز بناکر میچ یکطرفہ انداز میں جیت لیا۔ ہوپ نے اپنا دوسرا ٹی 20 سنچری اسکور کیا اور ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔
ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھی ہوپ نے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کی جیت کے اصل معمار وہی رہے ۔
ویسٹ انڈیز کے سامنے ایک بڑا ہدف تھا اور پہلے ہی اوور میں میانک یادو نے اسے 2 جھٹکے دے دیے ۔ تاہم، ہوپ اور پاول کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، لیکن پاور پلے میں دوبارہ گیند بازی کے لیے آنے والے میانک نے پاول کو آ¶ٹ کردیا۔ اس کے بعد ردرفورڈ اور ہوپ کے درمیان 57 گیندوں پر 120 رنز کی جارحانہ شراکت داری ہوئی۔ پھر ہوپ نے شیفرڈ کے ساتھ 27 گیندوں پر 74 رنز جوڑے ۔ شیفرڈ نے 13 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 34 رنز بنائے ۔ 19ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر ہوپ نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو جیت بھی دلا دی۔ یہ ان کی اننگز کا نواں چھکا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے اس اننگز میں 34 گیندیں ایسی کھیلیں جن پر کوئی رن نہیں بنا، اس کے باوجود اس نے 9 گیندیں باقی رہتے ایک بہت بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے پہلے سنجو سیمسن (82) شروع میں اپنی لے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہیں ایک موقع بھی ملا تھا، جب وہ آ¶ٹ ہونے سے بچ گئے ۔ تاہم، جلد ہی سیمسن اچھی لے میں آگئے ، لیکن ان کے ابتدائی ساتھی ابھیشیک شرما زیادہ دیر ان کا ساتھ نہیں دے سکے اور روسٹن چیز کا شکار بن گئے ۔ مقامی کھلاڑی ایشان کشن (43) نے سیمسن کا ساتھ دیا اور سیمسن نے اس طرز کے کرکٹ میں اپنی 9ویں نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم، وہ اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے اور کشن بھی نصف سنچری سے محروم رہ گئے ۔ شیوم دوبے بھی صرف 7 رنز بنا سکے ۔
دوبے کے آ¶ٹ ہونے کے بعد سیمسن کا وکٹ بھی گر گیا۔ ہندوستان کے پہلے 3 وکٹ روسٹن چیز نے حاصل کئے ، جو ویسٹ انڈیز کے سب سے کامیاب گیند باز بھی رہے ۔ ہندوستانی اننگز کے درمیان رنز بنانے کی رفتار سست پڑگئی تھی، لیکن شریئس ایئر (40) ایک بار پھر بہترین لے میں نظر آئے اور تلک ورما (ناٹ آ¶ٹ 44) نے بھی زبردست جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو 249 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ تاہم، ہندوستانی ٹیم آخر میں اس اسکور کا دفاع نہیں کرسکی۔

رانچی، 9 اکتوبر : کپتان شائی ہوپ کی 6 چوکوں اور 9 چھکوں سے سجی ناٹ آ¶ٹ 102 رنز کی دھواں دار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں ہندستان کو 9 گیندیں باقی رہتے ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn