Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

الیکشن کمیشن نے فارم 7 کے تحت بڑی تعداد میں دعوے اور اعتراضات درج کرانے پر حد مقرر کردی

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

الیکشن کمیشن نے فارم 7 کے تحت بڑی تعداد میں دعوے اور اعتراضات درج کرانے پر حد مقرر کردی
الیکشن کمیشن نے فارم 7 کے تحت بڑی تعداد میں دعوے اور اعتراضات درج کرانے پر حد مقرر کردی — October 10, 2026
نئی دہلی، 9 اکتوبر: الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران بعض مقامات پر افراد کی جانب سے بڑی تعداد میں اعتراضات اور دعوے درج کرانے سے پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر ان کی تعداد محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
کمیشن نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ فارم 7 کے ذریعے ایس آئی آر کی پوری مدت کے دوران کوئی بھی ووٹر اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ 10 دعوے یا اعتراضات درج کرا سکے گا۔
کمیشن نے کہا کہ ایس آئی آر کے علاوہ ووٹر فہرستوں کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے تحت کوئی بھی ووٹر فارم 7 کے ذریعے اپنے علاقے میں ہر ماہ زیادہ سے زیادہ 5 دعوے یا اعتراضات ہی درج کرا سکے گا۔
کمیشن نے کہا کہ ایسے معاملات میں ووٹر رجسٹریشن افسر (ای آر او) سب سے پہلے دعوے اور اعتراضات درج کرانے والوں کو نوٹس جاری کرے گا اور ہر اعتراض پر ان کا بیان ذاتی طور پر ریکارڈ کرے گا۔
ای آر او ہر اعتراض کی قانونی حیثیت سے مطمئن ہونے کے بعد ووٹر رجسٹریشن ضابطہ 1960 کے قواعد 19 اور 20 کے تحت اس درخواست کا فیصلہ کرے گا۔ اس کے لیے وہ اس شخص کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دے گا جس کے بارے میں اعتراض درج کرایا گیا ہے ۔

نئی دہلی، 9 اکتوبر: الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران بعض مقامات پر افراد کی جانب سے بڑی تعداد میں اعتراضات اور دعوے درج کرانے سے پیدا ہونے و...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn