سعودی عرب کی مقامی ایئر لائن سعودیہ نے جمعرات کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں اپنے ایک پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایئر لائن نے پائلٹ کی شناخت حمود علی الکلثامی کے نام سے کی ہے۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ریاض ہوائی اڈے کے ایک ٹرمینل پر کھڑے سرکاری ملکیت میں چلنے والی سعودیہ ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ آگ لگنے سے شدید متاثر ہوا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ کہ جمعرات کے روز ریاض کے کنگ خالد بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ایک ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
سعودی عرب کی مقامی ایئر لائن سعودیہ نے جمعرات کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں اپنے ایک پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments