Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سی جے پی کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر جمعہ کی رات سے دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشن بند رہیں گے

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سی جے پی کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر جمعہ کی رات سے دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشن بند رہیں گے
سی جے پی کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر جمعہ کی رات سے دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشن بند رہیں گے — October 09, 2026
نئی دہلی، 9 اکتوبر :) ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر ہفتہ کو قومی راجدھانی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر، حفاظتی وجوہات کی بنا پر دہلی میٹرو ریل کے 45 اسٹیشنوں پر جمعہ کی رات 9 بجے سے ہفتہ کی شام 6 بجے تک مسافروں کے داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی رہے گی۔ تاہم، نئی دہلی میٹرو اسٹیشن کو چھوڑ کر تمام متعلقہ میٹرو اسٹیشنوں پر ایک لائن سے دوسری لائن پر جانے کی سہولت دستیاب رہے گی۔سرکاری معلومات کے مطابق، دہلی پولیس نے ان اسٹیشنوں کی فہرست کے ساتھ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) سے درخواست کی تھی کہ ان اسٹیشنوں کو آج رات 9 بجے سے اگلے دن شام 6 بجے تک مسافروں کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند رکھا جائے ۔
دہلی پولیس کے جوائنٹ پولیس کمشنر (ٹرانسپورٹ رینج) نے ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کمار کو لکھے خط میں ان اسٹیشنوں سے گزرنے والی میٹرو ٹرینوں کے چکر کم کرنے اور ان کے داخلے اور باہر نکلنے کے دروازے بند رکھنے پر غور کرنے کو کہا تھا۔
پولیس کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈی ایم آر سی نے ان تمام میٹرو اسٹیشنوں کو آج رات 9 بجے سے 10 اکتوبر کی شام 6 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ''حفاظتی وجوہات کی بنا پر درج ذیل میٹرو اسٹیشنوں پر 9 اکتوبر کی رات 9 بجے سے 10 اکتوبر کی شام 6 بجے تک داخلہ اور باہر نکلنے کی سہولت بند رہے گی۔''
بند رہنے والے میٹرو اسٹیشنوں میں جن پتھ، پٹیل چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، نئی دہلی، سیوا تیرتھ، منڈی ہا¶س، بارہ کھمبا روڈ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، خان مارکیٹ، رام کرشن آشرم مارگ، جھنڈے والان، سپریم کورٹ، اندرا پرستھ، شیواجی اسٹیڈیم، دہلی ہاٹ-آئی این اے ، حوض خاص، جور باغ، لاجپت نگر، جنگ پورہ، آشرم، جامعہ ملیہ اسلامیہ، چاوڑی بازار، جامع مسجد، کرول باغ، راجندر پلیس، یونیورسٹی، کشمیری گیٹ، اندرلوک، گرو تیغ بہادر نگر، نیتاجی سبھاش پلیس، آزاد پور، جہاں گیر پوری، حیدر پور بادیلی موڑ، مجلس پارک، سیلم پور، موج پور-بابر پور، جعفرآباد، ویلکم، یمنا وہار، کھجوری خاص، شاہدرہ اور رٹھالہ شامل ہیں۔

نئی دہلی، 9 اکتوبر :) ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر ہفتہ کو قومی راجدھانی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر، حفاظتی وجوہات کی بنا پر دہلی میٹر...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn