Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

’مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا نہیں چلایا جا سکتا‘: دہلی میٹرو اور ٹرینوں کی مکمل بندش پر سپریم کورٹ کا سخت ردعمل

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

’مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا نہیں چلایا جا سکتا‘: دہلی میٹرو اور ٹرینوں کی مکمل بندش پر سپریم کورٹ کا سخت ردعمل
’مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا نہیں چلایا جا سکتا‘: دہلی میٹرو اور ٹرینوں کی مکمل بندش پر سپریم کورٹ کا سخت ردعمل — October 09, 2026
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں 'کاکروچ جنتا پارٹی' (سی جے پی) کے مجوزہ مظاہرے کے پیش نظر میٹرو اسٹیشنز کی بندش اور متعدد ٹرینوں کی منسوخی پر مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "ایک مکھی کو مارنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔" عدالت نے واضح کیا کہ امن و امان قائم رکھنے کے نام پر میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اس سے لاکھوں عام مسافروں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریا کانت نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا اصل سروکار کسی مخصوص مظاہرین سے زیادہ ان لاکھوں عام شہریوں سے ہے جو گروگرام، گریٹر نوئیڈا، مشرقی دہلی اور جنوبی دہلی سے روزگار کے سلسلے میں روزانہ دارالحکومت کا رخ کرتے ہیں۔ عدالت نے باور کرایاکہ ہر شہری کے پاس ذاتی گاڑی یا سواری کی سہولت میسر نہیں ہوتی اور عوام کی اکثریت پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان، بزرگ اور ملازمین سبھی سفر کرتے ہیں، شہریوں کو بنیادی سفری سہولیات کی فراہمی ان کا حق ہے۔ انتظامی ضوابط اور مکمل تالہ بندی کے درمیان واضح فرق ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی اقدامات کا مکمل اختیار ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شہر کا پورا نظام روک کر شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا جائے۔

یہ سماعت سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری ایم اے بے بی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل اور رکن پارلیمنٹ کپل سبل پیش ہوئے۔ کپل سبل نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہاکہ "تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور میٹرو اسٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ شہری کہیں آ جا نہیں سکتے۔ یہ محض ایک پرامن احتجاج ہے۔ کیا اس طرح پورے ملک کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی جائے گی؟"

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں 'کاکروچ جنتا پارٹی' (سی جے پی) کے مجوزہ مظاہرے کے پیش نظر میٹرو اسٹیشنز کی بندش اور متعدد ٹرینوں کی منسوخی پر مرکزی حکومت کی سخت سرز...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn