پاکستان نے تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
جمعے کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب کے لیے کپتان صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ لیکن فخز زمان 21 رنز بنا کر ایشان ملنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد معاذ صداقت آئے جنہوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سینچری بنائی جس کے بعد وہ مہیش تھیکشانا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسن نواز خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف ایک رن بنا کر دشمنتھا چمیرا کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب نے بھی ابھی آٹھ رنز ہی بنائے تھے کہ مہیش تھیکشانا نے انہیں بولڈ کر دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے چار چھکوں اور 10 چوکوں کے علاوہ کُل 89 رنز بنائے لیکن نووان تھشارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ شاداب خان صفر پر کیچ تھما بیٹھے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش تھیکشانا نے دو، دو، جبکہ نووان تھشارا اور دشمنتھا چمیرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا، لیکن بعد ازاں ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
کپتان کوشال مینڈس صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد کامل مشارا نے وکٹ سنبھالی، لیکن وہ بھی چھ رنز بنانے کے بعد عمران رندھاواکی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
کامندو مینڈس نے چار چوکے لگائے اور 23 رنز سکور کیے جس کے بعد وہ صائم ایوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سہان آراچیگے ابھی وکٹ پر قدم جما بھی نہ پائے تھے اور صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
داسن شناکا نے دو چھکے لگائے اور مجموعی طور پر 18 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد دونتھ ویلالگے نے پانچ رنز سکور کیے اور نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
لاہیرو اودارا نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مجموعی طور پر 91 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مہیش تھیکشانا صرف دو گیندیں ہی کھیل سکے تھے کہ رضا اللہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے تین اور عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضا اللہ، شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
تینوں میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن میں دائیں ہاتھ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان نے تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments