ممبئی، 9 اگست (: ہندستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے زخمی بی سائی سدرشن کی جگہ سرفراز خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ سدرشن فی الحال سینٹر آف ایکسیلنس میں ہیں اور دائیں انگوٹھے میں لگی چوٹ سے ابھر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے ۔
سرفراز گال میں 15 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے پہلے ہندستانی ٹیم سے جڑیں گے ۔ اس سے پہلے 28 سالہ سرفراز کو 2024-25 کی بارڈر-گا¶سکر ٹرافی کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم انہیں اس دورے پر کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ہندستانی ٹیم سے باہر رہے ۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ نومبر 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
تاہم اس بات کا کافی امکان ہے کہ انہیں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں موقع شاید نہ ملے ۔ تین روزہ پریکٹس میچ سے پہلے شبھمن گل کی انگلی میں ہلکی چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ پہلی اننگز میں بلے بازی نہیں کر پائے تھے ، لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے بلے بازی کی تھی۔ وہیں، زخمی سائی سدرشن کی عدم موجودگی میں تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے دیودت پڑیکل نے ایس ایل سی الیون کے خلاف ناٹ آ¶ٹ 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر انہیں موقع ملنے کا امکان کافی بڑھ گیا ہے ۔
سدرشن کے علاوہ ہندوستان اس سیریز میں جسپریت بمراہ، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی اور آکاش دیپ کی خدمات سے بھی محروم رہے گا۔ وہیں، واشنگٹن سندر کم از کم پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
دو میچوں کی یہ ٹیسٹ سیریز 15 اگست سے گال میں شروع ہوگی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی میدان پر کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا حصہ ہے ، جس میں ہندوستان نو میچوں میں چار جیت اور چار ہار کے ساتھ فی الحال پانچویں مقام پر ہے ۔
سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم : شبھمن گل (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، مانو سوتھار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، گرنور برار، دیودت پڑیکل اور سارانش جین۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
3 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
3 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments