Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

ممتا کے قافلے پر حملہ، گاڑی پر کیچڑ اور پتھر پھینکے گئے

ممتا کے قافلے پر حملہ، گاڑی پر کیچڑ اور پتھر پھینکے گئے

کولکاتا، 9 اگست:مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی بانی و صدر ممتا بنرجی کے قافلے پر اتوار کی شام بیج پور کے ہالیشہر میں حملہ کیا گیا، تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔
محترمہ بنرجی پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے یہاں آئی تھیں۔ ان کے پہنچنے پر مظاہرین نے ان کے قافلے کو گھیر لیا اور ''چور، چور'' کے نعرے لگانے شروع کردیے ۔ مبینہ طور پر ممتا بنرجی کی گاڑی پر کیچڑ، پتھر اور اینٹیں پھینکی گئیں۔ ان کی گاڑی کی کھڑکیوں پر بھی کیچڑ مل دیا گیا۔
محترمہ بنرجی نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ''میرے سر پر چوٹ لگ سکتی تھی۔ ہم مر سکتے تھے ۔ ہم نے پولیس کے سامنے اس طرح کا حملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔''
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ باہر سے آئے لوگوں کے ذریعے کروایا گیا اور اس میں مقامی پولیس تھانے کے انچارج کا بھی ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اس پر پتھرا¶ کیا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے کردار پر سوال اٹھایا۔
مسٹر گھوش نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ ''ممتا بنرجی پر حملہ ہوا۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ وہ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ایک ترنمول کارکن کے گھر جارہی تھیں۔ انہیں روکا گیا اور ان کی گاڑی پر پتھر پھینکے گئے ۔ یہ کیسا نظام ہے ؟ پولیس نے ایسے شرپسندوں کو جمع ہونے کی اجازت کیسے دی؟''
دریں اثنا، مغربی بنگال کی شہری ترقی کی وزیر اگنیمترا پال نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے اور یہ بنگال یا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ثقافت کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ بی جے پی کے نام پر اس واقعے کو درست قرار دینے والوں کے خلاف انتظامیہ اور پارٹی، دونوں کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn