Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

'مظاہرین کو گولی مارنے ' والے تبصرے پر سنگھ وچارک ٹی جی موہن داس حراست میں

'مظاہرین کو گولی مارنے ' والے تبصرے پر سنگھ وچارک ٹی جی موہن داس حراست میں

کوچی، 9 اگست :) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سنگھ وچارک ٹی جی موہن داس کو دہلی میں احتجاج کر رہے طلباءپر فائرنگ کی وکالت کرنے کی پاداش میں اتوار کو متانچیری میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا۔
تیروواننت پورم سٹی سائبر کرائم پولیس کی ایک ٹیم نے مسٹر موہن داس کی رہائش گاہ پہنچ کر تلاشی لی، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دہلی کے جنتر منتر پر نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کر رہے طلباءپر اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کے بعد مسٹر موہن داس کے خلاف تیروواننت پورم سائبر پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔ انہوں نے ایک یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ احتجاج میں حصہ لے رہے لوگوں کو گولی مار دیتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنتر منتر کے چار کلومیٹر کے دائرے میں کرفیو نافذ کر دینا چاہیے اور مظاہرین کو تین انتباہ دینے کے بعد پولیس اہلکاروں کو فائرنگ شروع کر دینی چاہیے ۔
مسٹر موہن داس نے کہا کہ کچھ مظاہرین بھاگ جاتے ، جبکہ کچھ مارے جاتے اور کچھ معذور ہو جاتے ۔ اس کے بعد چار گھنٹے کے اندر اندر صورتحال پرامن ہو جاتی۔ انہوں نے لاشوں کو اکٹھا کر کے اسپتال لے جانے کی بات بھی کہی تھی۔ ایک اور ویڈیو میں انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین پر نازیبا تبصرے بھی کیے تھے ۔
تیروواننت پورم سائبر پولیس نے ان کے خلاف آئی شکایتوں کے بعد 29 جولائی کو معاملہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہیتا کی فساد بھڑکانے اور سماجی بدامنی پھیلانے سے متعلق دفعات لگائی گئیں۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور کیرالہ پولیس ایکٹ کی دفعات بھی لگائی گئیں۔ شکایت کنندگان میں آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ٹی ٹی جسمن بھی شامل تھے ۔ کئی شکایت کنندگان نے معاملہ درج کرنے میں پولیس کی جانب سے ہوئی تاخیر پر بھی اعتراض ظاہر کیا اور اس دوران مسلسل شکایتوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ ان کے تبصروں کی ویڈیو اب بھی یوٹیوب پر موجود ہے ۔
اس درمیان، سنگھ نے مسٹر موہن داس کے تبصرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ سنگھ کے جنوبی کیرالم پرانت سہ کاریہ واہ کے بی سری کمار نے کہا کہ حالیہ احتجاج پر مسٹر موہن داس کا تبصرہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سطح پر سنگھ سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ سنگھ ان کے بیان سے اتفاق نہیں رکھتا اور ایسے خیالات کی مذمت پرزور طریقے سے کی جانی چاہیے ۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn