Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایران کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف محدود پیمانے پر مذاکرات کر رہا ہے اور فی الحال ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، جہاں افراط زر بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کو خاموشی سے آگے بڑھا رہے ہیں، ایران بہت خراب معاشی حالت میں ہے اور اس کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، ایران پر اقتصادی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے پر نئی شرائط پیش کی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn