(9 اگست 2026): امریکی ٹی وی کی لائیو نشریات کے دوران اینکر سو گئی کیمرہ مین اور پروگرام پروڈیوسر بھی اس سے لاعلم رہے۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس 13 کے مارننگ شو میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، جب مارننگ شو ’’گڈ مارننگ میمفس‘‘ کی میزبان ڈومینک ڈیلن لائیو شو کے دوران اچانک سو گئیں۔
شو کے دوران کئی لمحوں تک ڈومینک کی آنکھیں بند رہیں اور وہ سوتی رہیں۔ تاہم حیرت انگیز بات ہے کہ نہ تو کیمرہ مین اور نہ ہی پروگرام پروڈیوسر نے ان کے سو جانے کا علم ہوا۔ پروڈیوسر کا خیال تھا کہ ڈومینک اپنے ٹیبلٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
خاتون میزبان کی جب آنکھ کھلی تو انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ اگلے شاٹ پر جا چکا ہے۔
ڈومینک نے اس غلطی کے بعد وضاحت کی کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں؛ ان کی بڑی بیٹی دو سال کی جبکہ چھوٹی بیٹی صرف آٹھ ماہ کی ہے۔ واقعے سے ایک رات قبل ان کے شوہر ڈبل شفٹ پر تھے، جس کے باعث بچوں کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری ڈومینک پر تھی۔
اینکر نے بتایا کہ انہوں نے رات تقریباً 8 بجے بچوں کو سلانے کی کوشش کی، تاہم آٹھ ماہ کی بیٹی دانت نکلنے کی تکلیف کے باعث سو نہیں رہی تھی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچی رات 10:30 سے 11 بجے کے درمیان سو سکی، جس کے بعد ڈومینک کو کام پر جانے سے پہلے صرف چند گھنٹے آرام کا موقع ملا۔
فاکس 13 نے بھی اپنی اینکر کا دفاع کرتے ہوئے اس واقعے کو ’پاور نیپ‘ قرار دیا اور کہا کہ ڈومینک کی کہانی نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ نئی ماؤں کے لیے ملازمت اور بچوں کی پرورش کے درمیان توازن قائم کرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف ردعمل سامنے آئے، تاہم بیشتر صارفین نے دو بچوں کی ماں اور ورکنگ مدر ہونے کی وجہ سے ڈومینک کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments