Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سلمان خان کا بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کرنے کا فیصلہ

Admin
By Admin
Sep 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

سلمان خان کا بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کرنے کا فیصلہ
سلمان خان کا بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کرنے کا فیصلہ — September 06, 2026
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔

میڈیا کے مطابق سلمان خان اس کردار کی عکس بندی کے لیے تقریباً 10 دن شوٹنگ سیٹ پر موجود ہوں گے جس سے ارہان کی پہلی فلم کی تشہیر اور سینما میں کامیابی کے امکانات کو بڑا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کئی برس سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں، انہوں نے امریکا سے فلم سازی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

ارہان خان ہدایت کار وکرم پھڈنیس کے ساتھ اور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بھی معاون کے طور پر کام کر چکے ہیں، ارہان خان اپنے یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔

میڈیا کے مطابق فلم کی عکس بندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn