Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ریلوے معاہدے کی توثیق کردی

Admin
By Admin
Sep 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

عمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ریلوے معاہدے کی توثیق کردی
عمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ریلوے معاہدے کی توثیق کردی — September 06, 2026
ابوظہبی: سلطنتِ عمان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے نیٹ ورک قائم کرنے کے معاہدے کی توثیق کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطنتِ عمان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے بعد 2.5 ارب ڈالر کی لاگت سے زیرِ تعمیر (Hafeet Rail) منصوبے کی تکمیل کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

سلطانِ عمان کی جانب سے جاری گئے شاہی فرمان میں اس باہمی معاہدے کی منظوری دی گئی، جس پر رواں برس 21 جون کو دونوں ممالک کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے۔ یہ فرمان 3 ستمبر سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 238 کلومیٹر طویل یہ ریل نیٹ ورک عمان کے اہم تجارتی و صنعتی شہر صحار کو متحدہ عرب امارات کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے گا۔

مسافر ٹرین 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جس سے ابوظہبی اور صحار کے درمیان کا سفر انتہائی کم وقت میں طے ہوجائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا کل تخمینہ 2.5 ارب ڈالر ہے، جس میں سے 1.5 ارب ڈالر علاقائی اور بین الاقوامی بینکوں کے ایک کنسورٹیم کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔

اس منصوبے کا 40 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس نیٹ ورک میں پہاڑی اور ناہموار علاقوں کو عبور کرنے کے لیے 2.5 کلومیٹر طویل سرنگیں اور 6 کلومیٹر سے زائد کی مجموعی لمبائی پر مشتمل 60 سے زائد پل شامل ہیں۔

ابوظہبی: سلطنتِ عمان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے نیٹ ورک قائم کرنے کے معاہدے کی توثیق کر دی گئی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn