Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بحریہ کے جنگی جہازوں پر حملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

Admin
By Admin
Sep 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

بحریہ کے جنگی جہازوں پر حملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
بحریہ کے جنگی جہازوں پر حملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا: امریکی فوج — September 06, 2026
امریکی فوج نے سینیچر کو کہا ہے کہ اس نے بحریہ کے جنگی جہازوں پر حملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایک ایرانی آئل ٹینکر کو جزیرہ خارگ، دوسرے کو جاسک کے قریب جبکہ ایک خالی آئل ٹینکر کو خلیج عمان میں نشانہ بنایا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا حملوں میں دو ٹینکر مستقل طور پر ناکارہ ہوئے جبکہ خالی ٹینکر کو تباہ کر دیا گیا۔
یہ ٹینکرز ایک شیڈو نیٹ ورک کا حصہ تھے جو ایران کی طاقتور پاسداران انقلاب اور خطے میں مسلح پراکیسز کو فنڈز فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے قبل ایران نے امریکہ پر خلیج عرب میں خارگ جزیرے کے قریب ایک ایرانی ٹینکر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ’امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر خطے میں پیٹرولنگ کے دوران ’متعدد بلا اشتعال ایرانی حملوں‘ سے بچ گئے۔ کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔‘
امریکی فوج نے ضرورت پڑنے پر ایران کے محدود اور غیر محفوظ تیل کے بیڑے کو تباہ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے ’ہم امریکی فورسز کے دفاع میں کسی ہچکچاہت کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور اگر صرورت پڑی تو ایران کے محدود اور غیر محفوظ تینل بردار بیڑے کو بھی تبادہ کردیں گے۔‘

امریکی فوج نے سینیچر کو کہا ہے کہ اس نے بحریہ کے جنگی جہازوں پر حملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn