Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ایشیا کپ :ہندستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

ایشیا کپ :ہندستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا
ایشیا کپ :ہندستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا — September 05, 2026
دبئی، 5 ستمبر: پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناٹ آ¶ٹ 12 رن بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ہندستانی خواتین ٹیم نے ہفتے کے روز ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے مقابلے میں پاکستان کو 68 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔
پاکستان کے 55 رن کے جواب میں ہندستانی بلے بازوں نے تیز شروعات کرنے کی کوشش کی۔ اسی کوشش میں ہندوستان نے چار اوورز میں 29 رن کے اسکور تک اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ شیفالی ورما 6 گیندوں پر 12 رن، اسمرتی مندھانا 9 رن اور پرتیکا راول 4 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ ان تینوں بلے بازوں کو پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے آ¶ٹ کیا۔
اس کے بعد ہرمن پریت کور اور دپتی شرما نے صبر و تحمل کے ساتھ بلے بازی کی۔ ہندوستانی ٹیم نے 8.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 57 رن بنا کر پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ ہرمن پریت کور نے ناٹ آ¶ٹ 18 رن اور دپتی شرما نے ناٹ آ¶ٹ 12 رن بنائے ۔
اس سے قبل آج یہاں ہندوستان نے پاکستان کی پوری ٹیم کو 18.1 اوورز میں 55 رن کے اسکور پر ڈھیر کردیا تھا۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے اتری شوال ذوالفقار اور منیبہ علی کی افتتاحی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 27 رن جوڑے ۔ پانچویں اوور میں شیفالی ورما نے منیبہ علی (13) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں شری چَرنی نے گل فیروزہ (صفر) اور شوال ذوالفقار (14) کو آ¶ٹ کرکے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔
اس کے بعد پاکستان کی کوئی بھی بلے باز ہندوستانی گیندبازی حملے کے سامنے زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکی۔ آٹھویں اوور میں شری چَرنی نے عائشہ جعفر (2) کو اپنا شکار بنایا۔ صدف شمس (3)، اُمِّ ہانی (6) اور نَشرہ سندھو (صفر) کو پریما راوت نے آ¶ٹ کیا۔ ہندوستانی گیندبازی حملے کے سامنے پاکستان کی نو بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔
19ویں اوور کی پہلی گیند پر دپتی شرما نے طوبی حسن (9) کو آ¶ٹ کرکے پاکستان کی اننگز کا 55 رن کے اسکور پر خاتمہ کردیا۔
ہندوستان کی جانب سے پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دپتی شرما کو دو وکٹیں ملیں۔ شیفالی ورما نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

دبئی، 5 ستمبر: پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناٹ آ¶ٹ 12 رن بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ہندستانی خوا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn