Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سہارنپور کلکٹریٹ کی 70 سال پرانی مسجد منہدم

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

سہارنپور کلکٹریٹ کی 70 سال پرانی مسجد منہدم
سہارنپور کلکٹریٹ کی 70 سال پرانی مسجد منہدم — September 05, 2026
سہارنپور، 05 ستمبر:اتر پردیش کے سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں تقریباً 70 سال پرانی مسجد کو عدالت کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ کو منہدم کردیا۔ کارروائی کے پیش نظر کلکٹریٹ احاطے کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ابھیشیک سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو سٹی مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ اس حکم کے خلاف مسجد کمیٹی نے پہلی اپیل دائر کی تھی، جسے عدالت نے خارج کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ کے حکم کی توثیق کردی۔ اسی حکم کے تحت مسجد کو منہدم کرنے کی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ انہدام کی کارروائی ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے شروع کی گئی۔ مسجد کے انہدام کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی بحث تیز ہوگئی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے مقامی رہنما فیصل سلمانی نے انتظامیہ کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہدام کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی عدالت میں اپیل خارج ہونے کے بعد انہیں ہائی کورٹ جانے کے لیے وقت دیا جانا چاہیے تھا۔

سہارنپور، 05 ستمبر:اتر پردیش کے سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں تقریباً 70 سال پرانی مسجد کو عدالت کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ کو منہدم کردیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn