نئی دہلی، 5 ستمبر:کانگریس نے انچارج جنرل سکریٹریوں کی ذمہ داریوں میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل کو پنجاب سے ہٹا کر آسام کی ذمہ داری سونپی ہے ، جبکہ سچن پائلٹ کو پنجاب کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے ۔ سی۔ وینوگوپال نے ہفتے کو دیر شام یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کو پنجاب سے ہٹا کر آسام کا انچارج بنایا گیا ہے اور ان کی جگہ سچن پائلٹ کو پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
پارٹی نے رندیپ سنگھ سرجے والا کو گجرات کا انچارج جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے ، جبکہ انہیں کرناٹک کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ سکھ دیو بھگت کو چھتیس گڑھ، ڈاکٹر سری ویلا پرساد کو مہاراشٹر اور پی۔ وی۔ موہن کو آندھرا پردیش کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔
پارٹی نے جتیندر سنگھ، رمیش چنی تھلا اور منیکم ٹیگور کو انچارج کی ذمہ داری سے آزاد کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور تعاون کو سراہا ہے ۔ سینئر رہنما مکل واسنک اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔
نئی دہلی، 5 ستمبر:کانگریس نے انچارج جنرل سکریٹریوں کی ذمہ داریوں میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل کو پنجاب سے ہٹا کر آسام کی ذمہ داری سونپی ہے ، جبکہ سچن پائلٹ کو پنجاب کا انچ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments