Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

اسرو کے نیم کرائیوجینک انجن کے پاور ہیڈ ٹیسٹ آرٹیکل کا مکمل تھرسٹ سطح پر کامیاب تجربہ

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

اسرو کے نیم کرائیوجینک انجن کے پاور ہیڈ ٹیسٹ آرٹیکل کا مکمل تھرسٹ سطح پر کامیاب تجربہ
اسرو کے نیم کرائیوجینک انجن کے پاور ہیڈ ٹیسٹ آرٹیکل کا مکمل تھرسٹ سطح پر کامیاب تجربہ — September 05, 2026
چنئی، 5 ستمبر:ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے ہفتہ کے روز نیم کرائیوجینک انجن پاور ہیڈ ٹیسٹ آرٹیکل (پی ایچ ٹی اے ) کا 200 ٹن کی مکمل تھرسٹ سطح پر کامیاب ہاٹ ٹیسٹ کیا۔
یہ تجربہ 5 ستمبر 2026 کو تمل ناڈو کے مہندرگیری میں واقع اسرو پروپلشن ریسرچ کمپلیکس (آئی پی آر سی) میں کیا گیا۔
پی ایچ ٹی اے میں تھرسٹ چیمبر کے علاوہ انجن کے تمام نظام شامل ہیں۔ پی ایچ ٹی اے کے ذریعے ہاٹ ٹیسٹ کی سیریز میں یہ نواں تجربہ تھا۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ایچ ٹی اے کا 100 فیصد یعنی مکمل تھرسٹ سطح، جو 200 ٹن کے برابر ہے ، پر تجربہ کیا گیا۔ اس سے قبل 47 فیصد (94 ٹن)، 60 فیصد (120 ٹن) اور 88 فیصد (175 ٹن) تھرسٹ سطح پر کامیاب تجربات کیے جا چکے ہیں۔
اسرو کے مطابق تجربہ پیش گوئی کے مطابق آگے بڑھا اور انجن کے تمام پیرامیٹرز توقع کے مطابق رہے ۔ تجربے کا دورانیہ 35 سیکنڈ تھا، جس میں انجن کے پاور ہیڈ کو 200 ٹن (100 فیصد) تھرسٹ سطح پر 5 سیکنڈ تک چلانا بھی شامل تھا۔
طویل دورانیے کے ہاٹ ٹیسٹ کے لیے پی ایچ ٹی اے کو آئندہ تجربات میں استعمال کرنے کے مقصد سے پروپیلنٹ کی فراہمی کو کم دبا¶ والے اسٹارٹ ٹینک سے درمیانے دبا¶ والے رن ٹینک میں منتقل کرنے کے عمل کی بھی کامیابی سے توثیق کی گئی۔
اسرو کے مطابق 2000 کلو نیوٹن کلاس کے ایس ای 2000 انجن سے چلنے والا سیمی کرائیوجینک پروپلشن اسٹیج (ایس سی 120)، ایل وی ایم 3 لانچ وہیکل کے موجودہ ایل 110 کور اسٹیج کی جگہ لینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ۔
اسرو نے کہا کہ سیمی کرائیوجینک اسٹیج کو اپ گریڈ کیے گئے کرائیوجینک اپر اسٹیج (سی 32) کے ساتھ مربوط کرنے سے ایل وی ایم 3 کی پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چنئی، 5 ستمبر:ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے ہفتہ کے روز نیم کرائیوجینک انجن پاور ہیڈ ٹیسٹ آرٹیکل (پی ایچ ٹی اے ) کا 200 ٹن کی مکمل تھرسٹ سطح پر کامیاب ہاٹ ٹیسٹ کیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn