Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

رونالڈو کی فٹبال کے بعد شوبز میں انٹری، کامیڈی ویب سیریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

رونالڈو کی فٹبال کے بعد شوبز میں انٹری، کامیڈی ویب سیریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں
رونالڈو کی فٹبال کے بعد شوبز میں انٹری، کامیڈی ویب سیریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں — November 17, 2026
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان کے بعد شوبز کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم پیراماؤنٹ پلس کی نئی فٹبال سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فٹبالر کی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز کا نام ’ڈے ونز (Day 1s) ہے، جس کی پروڈکشن شروع ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ 10 اقساط پر مشتمل ایک اسپورٹس کامیڈی سیریز ہو گی، جس میں فٹبال کی دنیا کے پس پردہ معاملات، دوستی، عزائم اور کامیابی کے سفر کو پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سیریز میں ہالی ووڈ اداکار ڈیمین لیوس مرکزی کردار ادا کریں گے، جو اسٹینلے ڈالٹن نامی ایک بااثر فٹبال ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری اور برطانوی ریپر ڈیو بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سیریز کی کہانی ایک نوجوان فٹبالر کے گرد گھومتی ہے جو انگلش پریمیئر لیگ کے کلب برینٹفورڈ میں کھیلنے کا خواب پورا کرتا ہے، اس دوران اس کے بچپن کے دوست بھی اس کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو شہرت اور دولت ملنے سے پہلے سے اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سیریز میں اداکاری کرنے کے ساتھ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی ذمے داری بھی نبھائیں گے، وہ برطانوی فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کردہ پروڈکشن کمپنی یو آر ماروو اسٹوڈیوز کے تحت اس منصوبے کا حصہ بنے ہیں۔

اس حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی فٹبال کو دی ہے اور میں جانتا ہوں کہ اس کھیل کی سب سے متاثر کن کہانیاں اکثر میدان سے باہر جنم لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال صرف کھیل نہیں بلکہ خوابوں، عزائم، وفاداری اور قربانی کی داستان بھی ہے۔

فلم ’کنگز مین‘ کے ہدایت کار میتھیو وان نے سیریز کے پائلٹ ایپی سوڈ کی ہدایت کاری کی ہے، جبکہ ڈین مازر شو رنر کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان کے بعد شوبز کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn