ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے ایک امریکی ڈرون کے کنٹرول سسٹم کو ہیک کر کے اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا اور اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
منگل کی صبح جاری کیے گئے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان کی فضائیہ کے ماہرین نے الیکٹرانک جنگی کارروائی کے دوران قشم جزیرے کے جنوب میں فضا میں امریکی ایم کیو ایم 10 ڈرون کا کنٹرول حاصل کیا اور اسے بحفاظت اتار لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تاحال پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے ایک امریکی ڈرون کے کنٹرول سسٹم کو ہیک کر کے اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا اور اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔...
Source: Admin