ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے واضح کیا ہے کہ بحرین کی فوج نے ایران کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بحرین میں ایرانی فضائی حملے کو روکنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ ایران نے اس وقت کہا تھا کہ اس نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ ب...