ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم، بندرگاہیں اور بجلی گھر بھی فوجی اہداف تصور کیے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب موجود کسی بھی ڈیم، بندرگاہ یا بجلی گھر کو دوہرے استعمال کی حامل تنصیب سمجھا جائے گا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے بعض ڈیم ممکنہ طور پر میزائل تنصیبات کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں اور وہ فوجی و شہری، دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم، بندرگاہیں اور بجلی گھر بھی فوجی اہداف تصور کیے...
Source: Admin