Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

شہزادہ ولیم شہزادی کیٹ مڈلٹن کیلئے رکشہ ڈرائیور بن گئے

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

شہزادہ ولیم شہزادی کیٹ مڈلٹن کیلئے رکشہ ڈرائیور بن گئے
شہزادہ ولیم شہزادی کیٹ مڈلٹن کیلئے رکشہ ڈرائیور بن گئے — November 17, 2026
برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین ان دنوں ممبئی کے دورے پر ہیں، تاہم اس دورے کے دوران انہوں نے رکشے میں سفر کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

دنیا بھر کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شہزادہ ولیم نے 2020ء میں ارتھ شاٹ پرائز کی بنیاد رکھی تھی، جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ ایوارڈ 5 بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جن میں قدرتی ماحول کا تحفظ اور بحالی، فضائی آلودگی کا خاتمہ، سمندری ماحول اور آبی حیات کا تحفظ، کچرے اور آلودگی میں کمی لانا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا شامل ہیں۔

دورۂ ممبئی کے دوسرے روز شہزادہ ولیم نے ارتھ شاٹ پرائز کی تھیم کے مطابق رنگے گئے خصوصی الیکٹرک رکشے کی ڈرائیونگ کی، جبکہ شہزادی کیتھرین پچھلی نشست پر بیٹھ کر سفر سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔

شہزادی کیتھرین نے آئیوری یعنی ہاتھی دانت جیسی سفید رنگت کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ شہزادہ ولیم ہلکے نیلے رنگ کی نفیس جیکٹ اور گہرے رنگ کی جینز میں ملبوس تھے۔

شہزادی کیتھرین نے رکشے میں سوار ہو کر وینیو پر پہنچنے کے تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

بعد ازاں شہزادہ ولیم نے مذاقاً کہا کہ رکشہ حادثے کا شکار نہیں ہوا، ہم بالکل ٹھیک ہیں۔

شہزادہ ولیم رکشے کے انتخاب سے خاصے خوش دکھائی دیے، جبکہ شاہی جوڑے کی ایوارڈز کی تقریب سے قبل ارتھ شاٹ پرائز کے فائنلسٹس سے ملاقات بھی طے تھی۔

برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین ان دنوں ممبئی کے دورے پر ہیں، تاہم اس دورے کے دوران انہوں نے رکشے میں سفر کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn