National

پورنیا کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے والد کا انتقال

پورنیا کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے والد کا انتقال

پٹنہ، 17 ستمبر: پورنیا کےرکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کے والد چندر نارائن پرساد کا آج صبح پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ مسٹرچندر نارائن پرساد طویل عرصے سے بیمار تھے۔ علاج کے دوران آج ان کی موت ہوگئی۔ ان کی آخری رسومات آج ان کے آبائی گاؤں مدھے پورہ میں کھردہ میں ادا کی جائیں گی۔ مسٹر پپو یادو اپنی والدہ محترمہ شانتی پریا، بیوی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رنجیت رنجن، بیٹا سارتھک رنجن، بیٹی پراکرت رنجن، بہن ڈاکٹر انیتا رنجن اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ پٹنہ ایمس میں موجود تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments