National

پی ڈی پی کی ترقی کے ریکارڈ سے باقی پارٹیاں گھبرا رہی ہیں: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی ترقی کے ریکارڈ سے باقی پارٹیاں گھبرا رہی ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر، 10 ستمبر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے ترقی کے حوالے سے ریکارڈ سے باقی پارٹیاں گھبرا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی واحد وہ جماعت ہے جو جموں وکشمیر کے مسئلے کی بات کرتی ہے سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: 'پی ڈی پی کا جو ترقی کا ریکارڈ ہے چاہے وہ راستے کھولنے کا ہو، یونیورسٹیاں اور کالج قائم کرنے کا ہو، اے آئی آئی ایم قائم کرنے کا ہو، روزگار کے موقعے فراہم کرنے کا ہو، سے باقی پارٹیاں گبھرائی ہوئی ہیں'۔ ان کا کہنا تھا: 'باقی پارٹیوں کو لوگوں سے معافی مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے'۔ محبوبہ مفتی نے کہا:'پی ڈی پی وہ واحد پارٹی ہے جو جموں و کشمیر کے مسئلے کی بات کرتی ہے'۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: 'سالوں سے نوجوان جیلوں میں ہیں ان کے والدین کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف جیلوں سے لوگوں کو الیکشن کے لئے اٹھایا جا رہا ہے ان کو سیکورٹی دی جا رہی ہے'۔ ان کا کہنا تھا: 'جب ان کے کارکن ہمارے امیدوار پر حملہ کرتے ہیں تو پولیس کارروائی نہیں کرتی ہے بلکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمارے امید وار کے نام نوٹس جاری کی جاتی ہے'۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments