National

حج ۔ 2025 کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں 23 /ستمبر تک کی توسیع : کوثر جہاں

حج ۔ 2025 کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں 23 /ستمبر تک کی توسیع : کوثر جہاں

نئی دہلی، 10 ستمبر : ) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر 9 ستمبر 2024 کے مطابق حج 2025 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 /ستمبر 2024 تک کی توسیع کے بعد اب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج امیدواروں کے لیے تمام قسم کی لازمی خدمات دفتری اوقات میں پہلے کی طرح ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق 13/اگست 2024 سے9 ستمبر2024 تک آن لائن بھرے گئے حج فارموں کی کل تعداد 2566 ہے، جس میں محرم کے بغیر خواتین کی تعداد 23، مخصوص زمرہ میں 65 سال سے زیادہ کے درخواست دہندگان کی تعداد170ہے، جبکہ عام زمرہ میں درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد 2373 ہے۔ واضح ہوکہ حج ۔2025کے خواہشمند حج درخواست دہندگان کے لیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے جو فارم بھرنے کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے جاری ہوا ہو اور جس کی میعاد کم از کم 15 جنوری 2026 تک ہونی چاہیے۔ آن لائن حج درخواست فارم بھرنے کے لیے پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈاور گروپ لیڈر کے بینک اکاؤنٹ کا کینسل شدہ چیک ہونا بھی ضروری ہے۔ ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 5 امیدوار ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ برسوں کی طرح، 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین بغیر محرم کے اکیلے درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے فون نمبر 011-23230507 پر پیر سے جمعہ کی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments