National

نوادہ واقعہ پر بہار میں گھمسان، اپوزیشن نے کہا این ڈی اے کو بہار کی نہیں مجرموں کی فکر

نوادہ واقعہ پر بہار میں گھمسان، اپوزیشن نے کہا این ڈی اے کو بہار کی نہیں مجرموں کی فکر

پٹنہ، 19 ستمبر: بہار کے ضلع نوادہ میں دلتوں کے 21 مکانات کو جلائے جانے کے معاملے پر سیاسی گھمسان کے درمیان راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو بہار کی نہیں بلکہ مجرموں کی فکر ہے، وہیں این ڈی اے نے دلتوں کی حفاظت اور احترام کو اجتماعی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اس واقعہ کے حوالے سے 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "بہار میں آپ کی ڈبل انجن پاورڈ حکومت میں دلتوں کے گھر جلا دیے گئے۔ یہ ہندوستان ملک کا ہی واقعہ ہے۔ براہ کرم اس منگل راج پر دولفظ تو کہہ دیجئے کہ یہ اب پربھو کی مرضی سے ہورہا ہے اس پر ان ڈی اے کے بڑ بولے طاقتور لیڈران کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ یہ بھی بتادیجئے کہ بہار میں تیسرے نمبر کی پارٹی کے وزیر اعلیٰ نے مہینوں سے بولنا بند کر رکھا ہے۔ وہ نہ میڈیا سے بات کرتے ہیں اور نہ ہی عوام سے۔ وہ جو بھی بولتے ہیں وہ افسران کا ہی لکھا ہوا بولتے ہیں کیونکہ جب وہ خود کا بولتے ہیں تو کیں سے کہیں اور کچھ سے کچھ بولنے لگتے ہیں، شاید اس لئے ہی یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ این ڈی اے کو بہار کی نہیں بلکہ مجرمان کی فکر ہے۔ اسی طرح کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) کے ریاستی سکریٹری کنال نے نوادہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے دادور میں واقع کرشنا نگر دلت بستی پر آتشیں اسلحے سے لیس نندو پاسوان مجرم گروہ کے ذریعہ حملے، آتش زنی اور جانوروں کی لوٹ کے خوفناک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-جے ڈی یو کے دور حکومت میں غنڈوں اور ٹھیکیداروں کے حوصلے مسلسل بڑھے ہیں۔ گیا سے لے کر نوادہ تک دلت طبقہ بالخصوص مسہر لوگوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ستم ظریفی ہی ہے کہ اس علاقے کے قدآور لیڈر مانے جانے والے جیتن رام مانجھی آج مرکزی وزیر ہیں، لیکن دلتوں پر حملوں کے واقعات کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی چلے گئے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments