National

فلسطین کی حمایت میں مبینہ نعرے لگانے کے الزام میں مقدمہ

فلسطین کی حمایت میں مبینہ نعرے لگانے کے الزام میں مقدمہ

گونڈہ:19ستمبر: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے پرساپور علاقے میں بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران مبینہ طور سے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں نعرے لگانے کے وائرل ویڈیو پر سخت رخ اپناتے ہوئے پولیس نے کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اڈیشنل ایس پی رادھے شیام رائے نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ 17ستمبر کو بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران پرسپور کے قصبے میں کچھ شرپسند عناصر کے ذریعہ قابل اعتراض نعرے لگانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج ویریندر کمار شریواستو کے ذریعہ شرپسند عناصر کے خلاف متعلقہ دفعات میں تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس سلسلے میں ملزمین کی شناخت کر ان کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments