National

حکومت بہار میں مجرموں اور بدعنوانوں کو تحفظ دے رہی ہے: تیجسوی

حکومت بہار میں مجرموں اور بدعنوانوں کو تحفظ دے رہی ہے: تیجسوی

سمستی پور، 10 ستمبر : بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی مضبوطی اوراسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پہلے مرحلے کی اپنی سات روزہ کاریہ کرتا سمواد سہہ آبھار یاترا منگل کو سمستی پور سے شروع کی۔ سمستی پور کے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ حکومت ریاست میں مجرموں اور بدعنوانوں کو تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ریاست میں امن و امان کی صورتحال درہم برہم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی دن ایسا نہیں جب ریاست میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ ہوتی ہوں۔ مسٹریادو نے کہا کہ جب سے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی-جنتا دل یونائیٹڈ کی ڈبل انجن والی حکومت بنی ہے، ترقی رک گئی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس حکومت کے دو نائب وزیر اعلیٰ کا واحد کام آر جے ڈی اور لالو پرساد یادو کو دن رات گالی دینا ہے نہ کہ بہار کی ترقی کرنا۔ نتیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت کو 18 سال ہوچکے ہیں۔ لیکن بے روزگاری اور نقل مکانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ اس موقع پر آر جے ڈی ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین، آلوک کمار مہتا، رنوجے ساہو، آر جے ڈی ایم پی سنجے کمار، آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان شکتی یادو اور آر جے ڈی ضلع صدر روما بھارتی موجود تھیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments