National

کانگریس نے ہریانہ کے ووٹروں سے سات وعدے کئے

کانگریس نے ہریانہ کے ووٹروں سے سات وعدے کئے

نئی دہلی، 18 ستمبر :کانگریس نے آج ہریانہ کے ووٹروں سے وعدہ کرتے ہوئے سات گارنٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو پارٹی ان وعدوں کو پورا کرے گی ان وعدوں کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ہریانہ میں کانگریس کی حکومت تھی اس وقت ہریانہ کھیل، زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور فی کس سرمایہ کاری میں پورے ملک میں اول نمبر پر تھا۔ اس بار ہمارا عزم ہے کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ہم دوبارہ ہریانہ کو نمبر ون ریاست بنائیں گے۔ ریاست کے لیے سات اعلانات کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ خواتین کو ہر ماہ 2000 روپے دینے کے علاوہ 500 روپے میں گیس سلنڈر بھی دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ سماجی تحفظ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر بزرگ کو 6000 روپے بڑھاپا پنشن، 6000 روپے معذوری پنشن، 6000 روپے بیوہ پنشن دینے کے ساتھ ساتھ پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے گا۔ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں 2 لاکھ مستقل بھرتی کی جائے گی اور ہریانہ کو منشیات سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ ہر خاندان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر خاندان کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج بھی کیا جائے گا۔ غریب خاندانوں کے لوگوں کو 3.5 لاکھ روپے کی لاگت سے چھت، 100 گز کا پلاٹ، 2 کمروں کا مکان دیا جائے گا۔ کسانوں میں خوشحالی لانے کے لیے پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت-ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دی جائے گی اور کسانوں کو فصل کا فوری معاوضہ دیا جائے گا۔ معاشرے میں پسماندہ لوگوں کو حقوق دلانے کے لیے ذات پر مبنی سروے کرایا جائے گا اور کریمی لیئر کی حد 10 لاکھ روپے کی جائے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments