National

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے پر 59 فیصد ووٹنگ ریکارڈ :چیف الیکٹورل آفیسر

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے پر 59 فیصد ووٹنگ ریکارڈ :چیف الیکٹورل آفیسر

سری نگر18 ستمبر:جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ انتہائی جوش و خروش اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی ۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے پر 59فیصد ووٹنگ ریکارد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77فیصد رائے دہند گان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پلوامہ میں سب سے کم 46فیصد ووٹنگ ہوئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن طریقے پر اختتام پذیر ہوا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔ اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ حکام نے پر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments