National

دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف لڑائی میں ہندوستان چار جی20 ممالک کے ایلیٹ گروپ میں شامل

دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف لڑائی میں ہندوستان چار جی20 ممالک کے ایلیٹ گروپ میں شامل

نئی دہلی، 19 ستمبر: ہندستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے 'ریگولر فالو اپ' ریٹنگ حاصل کرنے والے صرف چار جی 20 ممالک کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل ہوگیا ہے، لیکن ایف اے ٹی ایف نے القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے لاحق خطرات سے بھی خبردار کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایکس پر کئی پوسٹ میں یہ معلومات دی اور کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں یہ ایک اہم سنگ میل اور قابل فخر لمحہ ہے۔ ان چار ممالک میں ہندوستان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی شامل ہیں۔ اس کے بعد انہینس فالو اپ لسٹ میں 11 ممالک شامل ہیں جس میں کناڈا، جرمنی، امریکہ، چین، سعودی عرب، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، میکسیکو، آسٹریلیا اور برازیل شامل ہیں۔ اس کے بعد، انہینس فالو اپ وتھ گرے لسٹ میں دو ممالک ترکی اور جنوبی افریقہ ہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے اس سمت میں ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ درجہ بندی دی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خطرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں ہندوستان کی مضبوط کارکردگی واضح ہے۔ خاطر خواہ تاثیر ریٹنگ کے ساتھ، ہندوستان عالمی مالیاتی تحفظ میں سرکردہ بناہوا ہے۔ تشخیص میں مناسب موثریت کی درجہ بندی یہ ظاہر کرتی ہے کہ مالیاتی خفیہ معلومات کا ہمارا مضبوط استعمال منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔ اس سے پہلے، ایف اے ٹی ایف نے ایکس پر اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تعریف کی ہے۔ اس نے غیر قانونی مالی اعانت سے نمٹنے میں ہندوستان کی پیشرفت کی تعریف کی ہے، لیکن دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ خطرات، خاص طور پر داعش اور القاعدہ سے وابستہ خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments