بنگلورو، 30 اکتوبر : کرناٹک ہائی کورٹ نے مقبول کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا کو چھ ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی ہے، جو اس وقت رینوکاسوامی قتل کیس کے سلسلے میں زیر حراست ہیں۔ درشن کو طبی علاج کی بنیاد پر 6 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے۔اس معاملے پر سماعت کے بعد جسٹس ایس وشواجیت شیٹی نے عبوری ضمانت کی منظوری دی تھی۔درشن کو پہلے بنگلور جیل میں رکھا گیا تھا۔ لیکن جیل میں وی آئی پی علاج کے الزامات کے بعد انہیں بلاری جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔درشن، جو 11 جون کو اپنی گرفتاری کے بعد سے بلاری جیل میں بند ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکاسوامی پر حملہ کیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔درشن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست، جسے پہلے ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، اب بھی ہائی کورٹ میں حتمی فیصلہ آنا باقی ہے۔اس معاملے میں درشن نے انہیں ضمانت نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا ہے اور ہائی کورٹ میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔ جلد ہی ہائی کورٹ میں بھی اس معاملے کی سماعت ہو سکتی ہے۔ درشن کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ایس ناگیش نے طبی رپورٹیں پیش کیں جس میں بتایا گیا ہے کہ درشن کی ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف کے سبب فوری طور پر سرجرجی کی ضرورت ہے۔ ہائی کورٹ نے بیلاری سینٹرل جیل اور بیلاری کے سرکاری اسپتال کے ماہرین کی رپورٹوں کا جائزہ لیا، جس میں سرجری کی ضرورت کی تائید کی گئی تھی۔ درشن کے وکیل نے کہا تھا کہ درشن میسور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ درشن کا علاج بنگلور میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایک میڈیکل بورڈ درشن کی حالت کا جائزہ لے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے منگل کو اپنا فیصلہ نہیں سنایا تھا۔ اب بدھ کو ہائی کورٹ نے درشن کو چھ ہفتے تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اس دوران وہ میسور سرجری کرائیں گے۔ 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکا سوامی کو 9 جون کو اغوا کیا گیا تھا۔ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ سب مبینہ طور پر کنڑ فلم اسٹار درشن کے کہنے پر کیا گیا۔ بتایا گیا کہ رینوکا سوامی نے اداکارہ پاویترا گوڑا کو فحش پیغامات بھیجے تھے جو درشن کی ساتھی سمجھی جاتی ہیں۔ پولیس کی جانچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ درشن خود رینوکا سوامی کے ساتھ تشدد میں ملوث تھا۔
Source: uni news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید
ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات