سری نگر،15 جولائی : وادی کشمیر کے نامور شاعر و ادیب شاہد بڈگامی گزشتہ شب مین ٹاؤن بڈگام میں واقع اپنی رہائش گاہ پر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔وہ قریب 90 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شاہد بڈگامی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب 12 بجے اپنی رہائش گاہ پر ہی آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے صاحب فراش تھے جس کے باعث ان کی ادبی و ثقافتی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی تھیں۔ شاہد بڈگامی کا اصلی نام غلام محمد بٹ تھا، وہ کشمیری زبان میں طبع آزمائی کرتے تھے اور ان کی غزلوں کو کئی دہائیوں تک ریڈیو کشمیر سری نگر پر وادی کے بڑے گلو کاروں نے اپنی آواز سے گھر گھر تک پہنچایا۔ انہوں نے سال 1970 کے آس پاس کشمیر کے سب سے مقبول شاعر غلام احمد مہجور کی سوانح حیات پر مبنی فیچر فلم ’شاعر کشمیر مہجور‘ کے لئے پروڈیوسر بلراج ساہنی اور ڈائریکٹر پربھات مکھرجی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا۔ کشمیری رسائی ادب کے فروغ کے لئے بھی ان کا کام نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کشمیر زبان میں ’کاشر مرثیہ ہند تاریخ‘ (کشمیری مرثیہ کی تاریخ) مرتب کی جس سے نہ صرف محققین بلکہ مرثیہ صنف سے شغف رکھنے والے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ سرکاری نوکری سے سبکدوشی کے بعد شاہد بڈگامی ہمہ وقت و ہمہ تن ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں مشغول رہے۔ وہ ادبی رسالہ ’بڈشاہ‘ کے مدیر اعلیٰ اور پرنٹر و پبلشر بھی تھے۔ علاوہ ازیں انہیں گذشتہ زائد از چار دہائیوں سے ہر سال محرم کی 3 تاریخ کو عظیم الشان حسینی مشاعرے کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ادھر شاہد بڈگامی کے انتقال پر وادی کی ادبی و صحافتی براداری نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شاہد صاحب کے انتقال کو کشمیری زبان و ادب کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔
Source: uni urdu news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
کشمیر کے نامور شاعر و ادیب شاہد بڈگامی کا انتقال
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
کانوڑ یاترا کے پیش نظر دہلی میں وی ایچ پی نے شروع کی نئی مہم، دکانوں کو دیا جا رہا ’سناتنی سرٹیفکیٹ‘

ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا
دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول