National

سلیم پرویز نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا، بورڈ کو بدعنوانی سے پاک کرنے کا عہد

سلیم پرویز نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا، بورڈ کو بدعنوانی سے پاک کرنے کا عہد

پٹنہ،10 جون :)نو مقرر بہار مدرسہ بورڈ کے چیرمین سلیم پرویز نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے یہ اطلاع آج یہاں مدرسہ بورڈ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق ریاستی حکومت کے ذریعہ مدرسہ بورڈ کی نو تشکیل عمل میں آئی ہے جس کا ریاستی حکومت کے ذریعہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹرسلیم پرویز کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا چیئرمین منتخب کیاگیاہے۔مسٹر سلیم پرویز نے باضابطہ طور پر آج مدرسہ بورڈ کے چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چیئر مین صاحب کی جوائننگ کی کاروائی سکریٹری مدرسہ بورڈ اور رضوان الاسلام،پی ایس ٹو چیئرمین و معاون سکریٹری نے ضابطہ کے مطابق کرائی۔ نو تشکیل بورڈ کے ممبران عبدالقیوم، خورشید انور، نظام الدین انصاری، محمد اظہار اشرف کی بھی جوائنگ ہوئی ہے۔ اس موقع پر سید افضل عباس چیئر مین شیعہ وقف بورڈ، ارشاد علی آزاد، سابق چیئر مین شیعہ وقف بورڈ، میجر اقبال، دانش رضوان، صابر صدیقی، غلام غوث راعین کے علاوہ کئی دیگر شخصیات نے شریک ہوکر سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ کو مبارکباد دی۔اس کے علاوہ بورڈ کے افسران شمیم اختر معاون سکریٹری، دلشاد مستقیم،ناظم امتحانات، ریاض الدین پی اے سکریٹری، ناصر مصطفیٰ اے او، شہباز عالم، معاون، رفیع الہدیٰ ایسٹیٹ آفیسر، خورشید عالم معاون کے ساتھ ساتھ دیگر ملازمین و مدارس کے ذمہ داران شریک تھے۔ مسٹر سلیم پرویز کے دفتر مدرسہ بورڈ پہنچتے ہی ان کا بورڈ کے افسران و مدارس کے ذمہ داران کے ذریعہ پھولوں کے گلدستہ اور پھولوں کے ہارسے والہانہ استقبال کیا گیا۔ عبدالسلام انصاری سکریٹری مدرسہ بورڈ نے بتایاکہ مسٹر سلیم پرویز نے عہدہ سنبھالتے ہی مدرسہ بورڈ میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کہاکہ ہم سبھی لوگوں کو بورڈ کے جو بھی کام کسی وجوہات کے سبب التوا میں ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے بورڈ کے سبھی افسران و ملازمین کو ہدایت دی کہ آپ لوگ پوری محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریاست بہار کے ویسے مدرسہ جن کے انتظامیہ کمیٹی کی مدت کار مکمل ہو چکی ہے وہاں ضابطہ کے مطابق نئی کمیٹی جلد از جلد تشکیل دی جائے گی۔مدرسوں میں خالی عہدوں پر جلد تقرر ی کئے جانے کے عمل پر بھی کاروائی شروع کی جائے گی اور اس میں حائل مسائل کو جلد حل کیاجائیگا۔ 205و609 زمرے کے 125 مدرسہ جن کی تنخواہ پر گزشتہ برسوں سے روک لگی ہے ان کی دوبارہ جانچ متعلقہ ضلع ایجوکیشن افسر سے کرانے کیلئے مکتوب ارسال کیاجا چکا ہے، جن مدرسوں کی رپورٹ دفتر کو حاصل ہوئی ہے اسے محکمہ تعلیم کو فراہم کراتے ہوئے تنخواہ جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ وہیں 1646 زمرے کے مدارس جنہیں گرانٹ کے زمرے شامل کیاجانا ہے ان مدرسوں سے متعلق جانچ رپورٹ جو ضلع ایجوکیشن افسر سے حاصل ہوئے ہیں ان کی تصدیق کیلئے دوبار ضلع ایجوکیشن افسر کو بورڈ کے ای میل آئی ڈی کے ذریعہ موصول کرایاجارہاہے تاکہ رپورٹ کی تصدیق کے بعد ان مدرسوں کو بھی گرانٹ کے زمرے میں شامل کرانے کیلئے محکمہ تعلیم سے گذارش کی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ بچے ہوئے 339 مدرسے جو ضابطہ کے مطابق قائم ہیں انہیں بھی گرانٹ کے زمرے میں شامل کرانے کی کاروائی کی جائے گی۔ چیئرمین موصوف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مدارس کے اب کوئی بھی مسائل التوا میں نہیں رہیں گے ان کا فوری اثر سے نبٹارہ کیاجائیگااور مدرسہ بورڈ کو بدعنوانی سے پاک بنایاجائے گا۔ آخر میں عبدالسلام انصاری نے کہا کہ سلیم پرویز کو چیئر مین بنائے جانے سے اردو آبادی میں خوشی کی لہر ہے۔ساتھ ہی سبھی لوگ سلیم پرویز کی طرف امید افزا نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کے چیئر مین بننے سے مدارس مزید مستحکم ہوں گے اور مدارس میں پڑھنے والے طلباوطالبات کا وقار بھی بلند ہوگا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments