National

ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا

ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا

گڑگاؤں، ہریانہ:ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں ریاستی سطح کی معروف ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر تقریباً 12 بجے گڑگاؤں کے سوشانت لوک فیز-2 میں واقع ان کی رہائش گاہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، رادھیکا اور ان کے والد کے درمیان ان کی ٹینس اکیڈمی چلانے کے معاملے پر شدید جھگڑا ہوا، جس کے دوران والد نے طیش میں آ کر اپنی لائسنس یافتہ پستول سے بیٹی پر پانچ گولیاں چلا دیں۔ رادھیکا کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ گڑگاؤں پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ باپ بیٹی کے درمیان اکیڈمی کے انتظامات کو لے کر اختلافات تھے۔ رادھیکا کے فیصلوں سے والد نالاں اور مایوس تھے اور اسی تناؤ میں انہوں نے بیٹی پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ سیکٹر 56 پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر ونود کمار نے میڈیا کو بتایا’’ہم خاندان کے دیگر افراد سے تفتیش کر رہے ہیں، جلد ہی مکمل تصویر واضح ہو جائے گی۔‘‘ رادھیکا یادو ریاستی سطح پر ایک ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار تھیں، خصوصاً ڈبلز میچز میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی۔ وہ اپنی ٹینس اکیڈمی چلا رہی تھیں جہاں وہ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیتی تھیں۔ انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی میچز میں شرکت کی، جن میں وشونادھ ہرشنی، بوگرات میلیز، سن یی فان، ماروری سوہتھا، اور مشابائیوا دلناز کے خلاف مقابلے شامل ہیں۔ رادھیکا کی ٹینس اکیڈمی نہ صرف مقامی سطح پر مقبول تھی بلکہ ان کے کوچنگ کے انداز کو بھی سراہا جاتا تھا۔ ان کا خواب تھا کہ وہ ہندستان کے لیے عالمی سطح پر نمائندگی کریں اور نئی نسل کو ٹینس میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments