نئی دہلی، 10 جولائی : سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جوئے مالیا باغچی کی تعطیلاتی بنچ نے 'سیو نمیشا پریا ایکشن کونسل' نامی ایک تنظیم کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ راگنتھ بسنت کی جلد سماعت کی درخواست کے بعد متعلقہ درخواست کو (14 جولائی کے لیے) درج کرنے کی ہدایت دی ۔ ایڈوکیٹ بسنت نے 'خصوصی ذکر' کے دوران عدالت سے یہ درخواست کی تھی۔ سینئر وکیل نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ شرعی قانون کے مطابق اگر متاثرین کے لواحقین 'خون بہا' قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو کسی شخص کو رہا کیا جا سکتا ہے اور اس آپشن پر بات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ "براہ کرم آج یا کل درج کریں، کیونکہ 16 جولائی کو پھانسی کی تاریخ ہے۔ سفارتی ذرائع سے بھی وقت درکار ہوتا ہے۔" درخواست میں پھانسی کو روکنے اور رہائی کے لئے حکومت ہند سے سفارتی بات چیت کے ذریعےکوشش کی درخواست کی گئی ہے۔ بنچ کی جانب سے جسٹس دھولیا نے وکیل سے پوچھا کہ اس شخص کو موت کی سزا کیوں سنائی گئی۔ اس پر مسٹر بسنت نے جواب دیا، "نمیشا (نرس) کیرالہ کی رہنے والی ایک ہندوستانی شہری ہے۔ وہ وہاں نرس کی نوکری کے لیے گئی تھی۔ ایک مقامی شخص نے اس پر تشدد شروع کر دیا اور اس کا (یمن کا ایک شخص) قتل کردیا گیا۔" نمیشا کو 2017 میں یمنی شہری طلال عبدو مہدی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ نمیشا نے مبینہ طور پر اپنا پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے مہدی کو بیہوشی کا انجیکشن دیا تھا۔ نمشا کو مہدی نے مبینہ طور پر بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس سے قبل نمیشا کی ماں نے اس کی رہائی کی کوشش کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے یمن جانے کی اجازت مانگی تھی۔ ان کی اس درخواست پر مرکزی حکومت نے نومبر 2023 میں ہائی کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ یمن کی سپریم کورٹ نے اس کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔
Source: uni urdu news service
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا

دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی