National

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

حیدرآباد10جولائی:عاشق کے ساتھ مل کرباپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی فلم دیکھنے چلی گئی ۔واپس ہونے کے بعد اس نے عاشق کے ساتھ مل کرباپ کی لاش کوٹھکانہ لگایا۔اس طرح کے واقعات میں اضافہ سے آج کے دور میں انسانی رشتوں کی گھٹتی اہمیت کا پتہ چل رہا ہے کیونکہ روزبروزانسانی رشتے قدر کھوتے جا رہے ہیں۔ دولت، جائیداد اور محبت کے لیے بعض عاشق اپنے ہی ماں باپ کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے میڑچل-ملکاجگری ضلع میں پیش آیا، جہاں ایک بیٹی نے اپنے عاشق اور ماں کے ساتھ مل کر اپنے باپ کا قتل کر دیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ باپ، بیٹی کے ناجائز تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ قتل کے بعد لڑکی نے ذرا برابر پچھتاوے یا خوف کے بغیر "سیکنڈ شو" فلم اپنے عاشق کے ساتھ دیکھنے گئی اور واپسی پر لاش کو ایک تالاب میں پھینک دیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments