نئی دہلی 9نومبر:جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب امیر جماعت ملک معتصم خان کی قیادت میں وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جے پی سی سے ملاقات کی۔ وفد نے معزز کمیٹی کے اراکین کو تفصیلی رپورٹ سونپی اور مجوزہ بل کے ساتھ اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ جے آئی ایچ کے نائب صدر، پروفیسر سلیم انجینئر، نیشنل سیکریٹریز محمد عبدالرفیق، رحمت النساءشعبہ خواتین، اسسٹنٹ سکریٹری انعام الرحمن اورآل انڈیا او بی سی آرگنائزیشن کے صدر ،تحریک اوقاف کے چیئرمین شبیر احمد انصاری، ایڈووکیٹ۔ نظام پاشا اور زیبا کھیر وفد کا حصہ تھیں۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خان نے جے پی سی نمائندوں سے گفتگو کی اس کے بعد تحریک اوقاف کے چیئرمین شبیر احمد انصاری کی تائید کرتے ہوئے انہیںوقف کے حقیقی صورتحال سے واقف کرانے کو کہا ۔ تحریک اوقاف کے چیئرمین شبیر احمد انصاری نے جے پی سی نمائندوں سے سیر حاصل گفتگو کی اور وقف ترمیمی بل کے نقائص کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی طرز عمل دستوری اور و پارلیمانی ضابطوں کے مطابق ہونی چاہئے ۔مسلمانوں میں طے شدہ منصفانہ طریقوں کی خلاف ورزی پر گہری شدیدتشویش ہے۔انہوں نے جے پی سی کے ذریعہ وقف ترمیمی بل 2024 پر مرکزی وزارتوں، محکمہ آثار قدیمہ، بار کونسل اور آرایس ایس کی ذیلی تنظیموں سے رائے طلب کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔انہوں نے دو ٹوک کہا کہ جے پی سی کو صرف متعلقہ افراد اور تنظیموں سے ہی رائے لینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے نام نہاد اداروں اور تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن کی سماج میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا اس بات خیال رہے کہ وقف معاملہ انتہائی نازک ہے ،وقف کی زمینیں مسلمانوں کے لیے عبادت کی حیثیت رکھتی ہیں۔یہ سماج کی بھلائی اور ترقی سے زیادہ عقیدے سے تعلق رکھتا ہے ۔مسلمانوں کو اس کی ترغیب دی گئی ہے کہ مرنے کے بعد صدقہ جاریہ ثواب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔گناہوں سے نجات اور موکھچھ حاصل کرنے کا واحد ذریعہ صدقہ جاریہ ہے ۔لہذا پارلیمانی کمیٹی کو چاہئے کہ وہ مسلمانوں کی آستھا کا خیال کرتے ہوئے کوئی ایسے اقدام نہ کریں جس سے ملک حکومت کی شدید مخالفت ہو۔آخر میں وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت پارٹی مفادات اور نظریاتی تنگ دامانیوں سے بلند ہوکر نیز جمہوری قدروں اور دستوری تقاضوں کا پیش نظر رکھ کر ہی جے پی سی چیئرمین کوئی فیصلہ لیں۔
Source: Social Media
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
بابا صدیقی قتل معاملہ کلیدی ملزم سمیت مزید چار گرفتار 17 نومبر تک پولیس حراست میں رکھے جانے کا حکم
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد
دربھنگہ: قتل کیس میں چار قصورواروں کو عمر قید کی سزا
وقف ترمیمی بل مسلمانوں سے وقف جائداد ہڑپنے کی حکومت کی ایک سازش: مولانا فضل الرحیم مجددی
پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد