بھوپال، 12 نومبر :مدھیہ پردیش کے دو اسمبلی حلقوں بدھنی اور وجے پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ووٹنگ ہوگی، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی معلومات کے مطابق بدھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح ایکلویہ آدرش رہائشی اسکول، بانساپور سے پولنگ پارٹیوں میں انتخابی مواد تقسیم کیا گیا۔ جبکہ وجئے پور کے لیے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج شیوپور سے پولنگ پارٹیوں میں انتخابی مواد تقسیم کیا گیا۔ دونوں حلقوں میں کل صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ سیہور ضلع کی بدھنی اسمبلی سیٹ پر اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رماکانت بھارگو اور کانگریس کے راج کمار پٹیل کے درمیان ہے۔ اس اسمبلی حلقہ میں کل 20 امیدوار میدان میں ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہاں کل دو لاکھ 76 ہزار 799 ووٹر ہیں۔ شیوپور ضلع کے وجے پور میں بنیادی طور پر بی جے پی کے امیدوار رامنیواس راوت اور کانگریس کے مکیش ملہوترا میدان میں ہیں۔ ان دونوں سمیت کل 11 امیدوار یہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ وجے پور میں ووٹروں کی تعداد دو لاکھ 54 ہزار 817 ہے۔ دونوں اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم کل شام 6 بجے بند ہو گئی جس کے بعد اب امیدوار صرف گھر گھر جا کر رابطہ کر رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری دن بدھنی میں جہاں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے خود مورچہ سنبھالا، وہیں وجئے پور میں کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری بھی ووٹروں تک پہنچنے میں مصروف رہے۔
Source: uni urdu news service
داچھی گام انکاؤنٹر: عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
اکال تخت نے پرکاش سنگھ بادل کا "فخرِ قوم پنتھ رتن" کا خطاب منسوخ کر دیا
اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل
سپریم کورٹ نے پولنگ کے مراکز پر ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
موہالی ہوائی اڈے پر4 دسمبر کو بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی: مان
پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی
آندھراپردیش میں طوفان فنگل کا اثر، کئی مقامات پر بارش، تباہی کا خدشہ