National

پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس

پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس

نئی دہلی، 12 نومبر: کانگریس نے کہا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں پبلک سروس کمیشن کی من مانی کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج انتہائی افسوس ناک اور انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’پریاگ راج میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔ اتر پردیش پبلک سروس کی من مانی کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کی باتوں کو توجہ سے سنا جانا چاہیے۔‘‘ اپنے مطالبے کے تعلق سے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی نوجوانوں کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے پہلے بھی نوکریوں کے مطالبات کرنے یا بھرتی گھپلے اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ کانگریس پارٹی نے یووا نیائے گارنٹی کے نوجوانوں کے انہیں مسائل کو سمجھ کر ٹھوس اقدامات کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے تحت ہم نے 30 لاکھ سرکاری عہدوں پر فوری مستقل تقرری کی گارنٹی، پیپر لیک سے آزادی اور جاب کیلنڈر کے ذریعے مقررہ وقت کی حد کے اندر بھرتی سمیت پانچ وعدے کئے تھے۔‘‘

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
sdffsd dsfgsdffds