National

اپوزیشن کاا حتجاج رنگ لایا ,وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کا کلکتہ اور پٹنہ دورہ ملتوی

اپوزیشن کاا حتجاج رنگ لایا ,وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کا کلکتہ اور پٹنہ دورہ ملتوی

نئی دہلی،11نومبر: اپوزیشن اراکین نے احتجاج کے بعد وقف امور پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا دورہ کا 12-14 نومبر تک کلکتہ ،پٹنہ،اورلکھنو کادورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ لوک سبھاسکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک خط میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اپوزیشن اراکین کے میٹنگوں کے بائیکاٹ کے فیصلے سبب کورم ادھورارہ جارہاتھا۔ غالباً اسی بنیادپر جے پی سی کے دورے پر فی الحال ملتوی رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ وقف ترمیمی بل 2024ءکےلئے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی کارگزاری پر ایک بار پھر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے سوال اٹھا دیا ہے۔ جے پی سی میں شامل اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے کمیٹی چیف پر الزام عائد کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ دیا ہے۔ اس خط میں جے پی سی کے اپوزیشن اراکین نے ریاستی دوروں کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی شکایتوں کے حل کی یقین دہانی کے باوجود جے پی سی چیف جگدمبیکا پال نے ریاستوں کا دورہ جاری رکھا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن اراکین نے 5 ریاستوں کے دورے کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی جے پی سی چیف کی قیادت میں ہو رہی میٹنگوں میں کورم پورا نہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اپوزیشن اراکین کی طرف سے عائد الزامات پر جے پی سی چیف جگدمبیکا پال کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پارلیمانی کمیٹیوں کا مطالعہ ایک غیر رسمی عمل ہے۔ ان ریاستی دوروں میں کورم جیسا کوئی رسم نہیں ہوتا ہے۔“ 9 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھنے کے بعد کچھ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ ”5 نومبر کو ہوئی میٹنگ کے بعد ہمیں امید تھی کہ جگدمبیکا پال کی قیادت میں جے پی سی کے ریاستی دوروں کو ملتوی کیا جائے گا۔“ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرنے کی کوئی فوری ضرورت نہیں تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments